انڈیا کے مشہور کرکٹ سٹار وراٹ کوہلی نے ایک لمبے عرصے تک آؤٹ آف فارم رہنے کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان کے خلاف میچ میں سینچری کے ساتھ کم بیک کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’میں تمھارا باپ ہوں‘، وراٹ کوہلی آسٹریلوی میڈیا کے نشانے پرNode ID: 883669
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس کم بیک کے ساتھ ہی انہوں نے جہاں اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی 82ویں سینچری سکور کی ہے، وہیں وہ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ایک اور سنگ میل کو عبور کرنے والے ہیں۔
اتوار کو دبئی میں نیوزی لینڈ اور انڈیا اپنے آخری گروپ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
اس میچ میں پرفارم کرنے کے بعد وراٹ کوہلی اپنے کیرئیر میں 300 ون ڈے میچز کھیلنے کا ریکارڈ بنا لیں گے۔
اپنے مداحوں میں ’کنگ کوہلی‘ کہلانے والے وراٹ کوہلی طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم رہے ہیں تاہم ان کے متعلق یہ قیاس آرائیاں عروج پر تھیں کہ ان کے اور انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما کے جلد ہی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے امکانات ہیں۔
یاد رہے کہ یہ دونوں کھلاڑی پہلے ہی ٹی20 انٹرنیشنل سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں۔
36 سالہ وراٹ کوہلی نے سنہ 2023 کے بعد پاکستان کے خلاف پہلی سینچری اس ایونٹ میں سکور کی۔ یوں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست 100 رنز کی اننگز سے انڈیا نے فتح حاصل کی اور ایونٹ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کی۔
اس اننگز کے بعد وراٹ کوہلی کے ساتھی کے ایل راہل کا کہنا تھا کہ ’وراٹ کوہلی میں ابھی بھی بہت کرکٹ باقی ہے۔‘

کے اہل رائل کا دبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’تین سو ون ڈے کھیلنا بہت بڑی بات ہے، وراٹ ایک غیرمعمولی کھلاڑی رہے ہیں، الفاظ کم پڑ جاتے ہیں کہ انہوں نے انڈین کرکٹ کے لیے کتنی شاندار خدمات سر انجام دی ہیں۔‘
’ہم سب بہت خوش ہیں کہ انہوں نے پچھلے میچ میں سینچری بنائی اور وہ واقعی اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔‘
یاد رہے چیمپئنز ٹرافی کے 12ویں اور آخری گروپ میچ میں انڈیا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس ڈیڑھ بجے اور میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے ہو گا۔