Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد کمپلیکس نے مصحف المدینہ ایپلی کیشن جاری کردی

مدینہ منورہ۔۔۔ یہاں کنگ فہد کمپلیکس نے" مصحف المدینہ "ایپلی کیشن جاری کر دی۔ اس کی بدولت قرآنی آیات کی تلاش آسان ہوگئی۔ کنگ فہد کمپلیکس عرصہ 35برس سے قرآن کریم کی خدمت کر رہا ہے۔ مذکورہ ایپلی کیشن اسی طویل تجربے کا نچوڑ ہے۔ اس سے عام قسم کے کمپیوٹرپر بھی قرآنی آیات کو تلاش کرنا آسان ہوگا۔ ایپلی کیشن عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں موثر ہے۔ یہ بروایت "حفص"اور بروایت"ورش"والے قرآن پاک کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ 

شیئر: