Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاریخ کی سب سے بڑی عربی فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی: سربراہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی

’7Dogs نامی فلم کی شوٹنگ کی تکمیل بڑی کامیابی ہے جس میں عرب دنیا کے بڑے ستارے جلوہ گر ہوں گے‘ ( فوٹو: ایکس)
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ  ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ تاریخ کی سب سے بڑی عربی فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’7Dogs نامی فلم کی شوٹنگ کی تکمیل بڑی کامیابی ہے جس میں عرب دنیا کے بڑے ستارے جلوہ گر ہوں گے جن میں کریم عبدالعزیز، احمد عز اور ناصر القصبی نمایاں ہیں جبکہ سید رجب، تارا عماد، ساندی بیلا، ہنا الزاہد، ہالہ صدقی اور منہ شلبی بھی شامل ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ  فلم میں کئی عالمی سطح کے اداکار بھی حصہ لے رہے ہیں جن کی شرکت بڑی سرپرائز سمجھی جا رہی ہے۔
ترکی آل الشیخ نے قومی صلاحیتوں کی ترقی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم کی تیاری کے لئے سعودی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو پروڈکشن کے مختلف شعبوں میں تربیت دی گئی۔
 

شیئر: