خواتین کی بابت ہوٹلوں پر نئی پابندی
جدہ۔۔۔۔محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے تمام ہوٹلوں اور فرنشڈاپارٹمنٹ کو حکم دیا ہے کہ اگر ان کے یہاں 18برس سے کم عمر کی کوئی لڑکی یا خاتون رہائش اختیار کرے تو اس کی فوری اطلاع پولیس کو کی جائے۔ ایسی لڑکیاں جن کے پاس شناختی دستاویزات اور سرکاری دستاویزی ثبوت نہ ہوں ان سے متعلق پولیس کو اطلاع کرنا لازم ہے۔ محکمہ سیاحت میں رہائشی امور کی خلاف ورزیوںکے ادارے کے سربراہ محمد الحمیضی نے جدہ میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ فرنشڈ اپارٹمنٹ یا ہوٹل میں قیام کیلئے خاتون کو قریب ترین پولیس اسٹیشن سے خط لینا ہوگا۔ ہوٹل یا فرنشڈ اپارٹمنٹ کے ملاز م کو اپنے یہاں رہائش اختیار کرنیوالی خاتون کے کوائف سے پولیس کو مطلع کرنا پڑیگا۔