اداروں کی درجہ بندی کیلئے اعلیٰ کمیٹی تشکیل
طائف۔۔۔۔سرکاری اداروں اور ملازمتوں کی درجہ بندی کیلئے 9اداروں کی نمائندہ اعلیٰ کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ کمیٹی تمام متعلقہ اداروں اور ملازمتوں کادقیق ترین شکل میں جائزہ لے گی اور کار کردگی کو موثر اور کامیاب بنانے کے ضامن عملی اقدامات تجویز کریگی۔ کمیٹی ایک رہنما کتابچہ ترتیب دیگی جس میں کئی سرکاری اداروں کو ایک دوسرے میں ضم کرنے ، ختم کرنے اور بعض نئے ادارے قائم کرنے کا تصور پیش کیا جائیگا۔یہ سارا کام تفصیلی مطالعے اور دقیق ترین معلومات جمع کرکے انجام دیا جائیگا۔