ہواوے کمپنی کے اسمارٹ فون میٹ 20 پرو نے پری آرڈرز کا نیا ریکارڈ بنالیا ہے۔ کمپنی کے دعوے کے مطابق یہ کمپنی کا اب تک کا بیسٹ سیلنگ فون بننے جا رہا ہے ۔ فون کو پری آرڈر کے لیے پیش کرنے کے بعد صرف ابتدائی دس دنوں میں پی 20 پرو کی نسبت 40 فیصد زیادہ صارفین کو متوجہ کیا اور یوں یہ کمپنی کا سب سے زیادہ پری آرڈر کیے جانے والا فون بن گیا ہے۔ فون کی خصوصیات کا جائزہ لیا جائے تو اس فون میں کمپنی نے نئی ٹیکنالوجیز کو شامل کیا ہے۔ اوکٹا کور کرن 980 پروسیسر کے ساتھ اس فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ فون کی پشت پر 40 میگا پکسل , 8 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے تین سنسر شامل کیے گئے ہیں۔ سیلفی کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہے۔فون کی بیٹری 4200 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ آئی آر بلاسٹر اور اسٹیریو اسپیکرز کو بھی اس اسمارٹ فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ہواوے کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے جن لوگوں نے ہواوے کمپنی پر اعتماد کرتے ہوئے اس فون کو پری آرڈر کیا ہے وہ جلد ہی اس جدت بھرے فون کو استعمال کرسکیں گے اور یہ فون ان کی امیدوں پر پورا اترے گا۔