خود کو مکمل اداکارہ نہیں کہتی، جویریہ عباسی
اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ میں نے شوبز میں جتنا بھی کام کیا ، اس سے مطمئن ہوں مگر آج بھی بہتر سے بہتر کام کرنا چاہتی ہوں ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوبز میں جتنا بھی کام کیا ، اس میں اپنی تمام صلاحیتیں استعمال کی ہیں۔ جب بھی نیا پراجیکٹ ملتا ہے تو میری کوشش ہوتی ہے کہ پہلے سے اچھا پرفارم کروں ۔ میں یہ نہیں کہتی کہ میں مکمل اداکارہ ہوں مگر میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اس سے ضرور مطمئن ہوں اور میری کوشش ہے کہ آنے والے پراجیکٹس میں ایسے کردار ادا کروں جس سے شوبز کی دنیا میں میری منفرد پہچان ہو ۔جویریہ عباسی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے ہم نے ہی جدوجہد کرنی ہے ۔باہر سے آکر کوئی انڈسٹری کی مدد کیوں کرے گا ۔ فلم ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور ہمیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ہر دور میں محنت کرنی ہو گی ۔