فخرعالم مشن دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی
فلوریڈا... پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے اپنا خواب مشن پرواز مکمل کرلیا۔دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔انہوں نے مشن مکمل کرنے کی خوشخبری سب کو ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔فخر عالم کے مطابق انہوںنے اپنے مشن کا آغاز 10 اکتوبر کو فلوریڈا سے کیا تھا جس میں انہوں نے 24 دن میں 22 ممالک کا سفر کیا ۔ اب وہ واپس فلوریڈا پہنچے ہیں ۔فخر عالم نے پورے پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب ہمارا نام ہوا بازی کی تاریخ میں لکھا جا چکا ہے۔فخر عالم کو فلوریڈا میں ان کے قریبی دوست اور ایوی ایشن کے لوگوں نے مبارک باد پیش کی اور ان کے حوصلے عزم کو سراہتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔اس مشن کے تحت وہ دنیا کے مختلف ممالک کے 22 اسٹاپس پر گئے جن میں کینیڈا، گرین لینڈ، آئس لینڈ، برطانیہ، مصر، بحرین، ڈھاکا، بینکاک، جکارتا، سنگاپور، آسٹریلیا، فلپائن، جاپان، روس، الاسکا، دبئی اور فلوریڈا شامل ہیں۔اس مشن کے دوران فخر عالم کو روس کے ایئر پورٹ پر ویزا ایکسپائر ہونے کی بناءپر حراست میں بھی لیا گیا تھا ۔