Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ٹی ٹوئنٹی: ہند نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

کولکتہ: ہند نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں0-1کی برتری حاصل کرلی۔ ہند نے 110 رنز کا ہدف 17.5 اوورز میں 5 وکٹوں پر باآسانی حاصل کرلیا۔ دنیش کارتھک نے 31 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔ ابتداءمیں ہند کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب 45 رنز پر اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ اوشان تھامس اور کپتان بریتھ ویٹ نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ قبل ازیں ہند نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 109 رنز بناسکی۔ فابین ایلن 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ہند کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور مین آف دی میچ رہے ۔دوسرا ٹی ٹوئنٹی 6 نومبر منگل کو لکھنو  میں کھیلا جائے گا۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریںاور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: