حوثی کمانڈر زنانہ لباس پہن کر فرار
ابہا۔۔۔۔یمنی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ الحدیدہ سے حوثی کمانڈر زنانہ لباس میں فرار ہونے لگے۔الحدیدہ کی آزادی کی منزل قریب آچکی ہے۔ حوثی اپنی سلامتی اور اپنے اہل خانہ کے بچاؤکی خاطر الحدیدہ سے فرار ہونے میں ہی عافیت محسوس کرنے لگے ہیں۔یمن کی سرکاری افواج الحدیدہ کے کلیدی مقامات پر کنٹرول قائم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ فوجی آپریشن کے دوران بہت سارے حوثی اسیر بنالئے گئے ہیں۔