فاروق ستار کی شہریوں کو پیش کش
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سینئر رہنما فاروق ستار نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص بھی میرے ساتھ سیلفی بنائے گا اسے 10 درخت لگانا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج ایسٹ کی عدالت میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں اپنے شہر اور ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنی چاہیے۔ اس کے لیے انہوں نے شہریوں کو پیش کش کی کہ جو بھی میرے ساتھ سیلفی بنانا چاہتا ہے اسے 10 درخت لگانے پڑیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ موسم کے ساتھ سیاست دانوں کے رویے بدلنے کی وجہ یہ ہے کہ سیاستدان موسم خود بناتے ہیں۔ کبھی گرم تو کبھی سرد اور سیاست دانوں کا رویہ بھی بالکل اسٹاک ایکسچینج کی طرح ہوتا ہے کبھی اوپر تو کبھی نیچے ۔