Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا سمیع الحق کے قاتل تاحال آزاد

راول پنڈی:  جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کو 4 دن گزر جانے کے باوجود ان کے قاتل تاحال آزاد ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس ابھی تک اہم شخصیت کے قاتلوں سے متعلق مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مولانا سمیع الحق کے گرفتار ملازمین سے پوچھ گچھ سے پولیس کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق کو باقاعدہ منصوبہ بندی اور منظم طریقے سے قتل کیا گیا ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -راؤ انوار کیخلاف قتل کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور

شیئر: