چینی صدر کو پاکستانی فٹ بال کا تحفہ
شنگھائی...وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو پاکستانی فٹ بال کا تحفہ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے چین کے شہر شنگھائی میں جاری بین الاقوامی درآمدی نمائش میں شرکت کی اور شرکا ءسے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر چینی صدر نے انٹرنیشنل ایکسپو میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ روسی وزیراعظم ، کینیا کے صدر اور مالٹا کے وزیراعظم بھی موجود تھے۔ عمران خان نے پاکستان پویلین میں عالمی سربراہان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے چینی صدر کو فٹ بال کا تحفہ دیا۔ عمران خان نے عالمی رہنماو¿ں کو پاکستانی مصنوعات کے بارے میں بریف کیا اور خصوصاً پاکستانی اسپورٹس صنعت پر روشنی ڈالی۔ عمران خان نے چین کے 5 روزہ دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔