Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حسین رضوی کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند ہو نے پرجمائما خوش

لندن...وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہجمائما گولڈ سمتھ نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے ٹوئٹر اکاونٹ کے بند ہو نے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔جمائما نے علامہ خادم حسین رضوی کے بند ٹوئٹر اکاﺅنٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اچھا ہوا ہے ۔انہوں نے اس اقدام پر ٹوئٹر کو مبارکباد بھی دی ۔ اس سے قبل جمائما نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ پر لکھا تھا کہ یہ وہ نیا پاکستان نہیں جس کی ہمیں امید تھی۔ عدلیہ کے دفاع میں دلیرانہ تقریر کرنے کے 3 دن بعد ہی حکومت آسیہ بی بی کے پاکستان سے باہر نہ جانے کے مطالبے کو تسلیم کرلیتی ہے۔ توہین مذہب کیس میں بری ہونے کے بعد آسیہ بی بی کو پاکستان سے باہر نہ جانے دینا موثر طریقے سے ان کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنا ہے۔

شیئر: