Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی بینک صارفین ہوشیار ہو جائیں!

اسلام آباد:  ملک میں مختلف بینکوں کے اکاؤنٹس ہیک کرکے پیسے نکلوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کی جانب سے بینک اکاؤنٹ ہیک کرکے پیسے نکلوانے کی شکایات پر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سائبر ونگ نے تصدیق کی کہ کئی شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقوم نکالی گئی ہیں۔ اس حوالے سے کئی شکایات وصول ہو چکی ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر یوسف خلجی نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی کہ ان کے اکاؤنٹ سے 30 لاکھ روپے غائب کیے گئے ہیں۔
قبل ازیں ایک اسلامی بینک کے پے منٹ کارڈز کے ڈیٹا پر بھی سائبر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 80 کروڑ روپے کی رقم چوری ہوچکی ہے۔ جس کے بعد ملک کے کئی بینکوں نے انٹرنیشنل پے منٹ اسکیم سے ہونے والی تمام بین الاقوامی ٹرانزیکشن کو بھی معطل کردیا ہے ۔

شیئر: