Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوور سیز پاکستانی حکومت کا حصہ کیسے بنیں؟

اسلام آباد... اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن اور وزارت سمندرپارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل نے آن لائن ویب پورٹل تیار کیا ہے جس کے ذریعے سمندرپارپاکستانی خود کو رجسٹرکرواکے ملکی ترقی میں بھر پور حصہ لے سکیں گے۔وزیر اعظم نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں اوورسیز پاکستانیوںسے اپیل کی تھیکہ و ہ آئیں اورنئے پاکستان کی تعمیر میں اہم کردار اداکریں۔اوورسیز پاکستانیز فا و نڈیشن کی اس کاوش کی بدولت سمندر پارپاکستانیوں کواپنے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لئے بہترین پلیٹ فارم میسر ہوگا۔اوورسیز پاکستانیز اوپی ایف کی ویب سا ئٹ کے ذریعے اس ویب پورٹل پر رجسٹر ہوسکیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی تکنیکی مہارتوں کی بنیاد پر وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں اور کمیشنزمیں بطور ممبر ز شامل کیا جائے گا۔نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل تمام رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانیوں کی پیشہ ورانہ تفصیلات کا ڈیٹا بیس ہوگا ۔تمام متعلقہ ادارے اوورسیز پاکستانیوں کی تجرباتی مہارتوں سے استفادہ کر سکیں گے۔دنیا بھر کے مختلف ممالک نے اپنے بیرون ملک مقیم شہریوں سے خدمات حاصل کرتے ہوئے بھر پور معاشی واقتصادی ترقی حاصل کی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیز کو اپنے ملک کا اہم اثاثہ سمجھتی ہے جن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مستفید ہوکرملک ترقی کی بلندیوں کو چھو سکے گا۔

شیئر: