لکھنو: ہند نے اوپنر اور کپتان روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے 71 رنز سے شکست دیدی۔ 195 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر ہند کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلی وکٹ کی شراکت میں ہندوستانی اوپنرز نے 123 رنز کی بنیاد فراہم کی۔ روہت شرما نے 61 گیندوں پر 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 111 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔ انہیں مین آف دی میچ قرا ردیاگیا۔ شیکھر دھون 43 اور ریشبھ پنت نے 5 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ لوکیش راہل 26 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں کوئی بھی ویسٹ انڈین بیٹسمین زیادہ دیر وکٹ پر نہیں ٹھہر سکا۔ ڈیرن براوو 23
رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ بھونیشور کمار، خلیل احمد، جسپریت بمرا اور کلدیپ یادو نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔