Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مایاوتی وزیر اعظم بننے کی حقدار ہیں، اجیت جوگی

رائے پور۔۔۔۔چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ اجیت جوگی کا کہنا ہے کہ صرف چند گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد ان کا اتحاد بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اب اپنی معاون پارٹی اور بی ایس پی کی سربراہ سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی کو وزیر اعظم کے عہدے کیلئے پیش کرکے اتحاد کو 2019تک برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ جوگی نے کہا کہ مایاوتی ملک کی وزیر اعظم بننے کی حقدار ہیں۔ ان میں اس عہدے پر فائز ہونے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کی 4مرتبہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونیوالی خاتون اعلیٰ اخلاق کی مالک ہیں۔واضح ہو کہ اجیت جوگی 2000سے 2003تک کانگریسی رہنما کی حیثیت سے مدھیہ پردیش سے علیحدہ ہوئی نئی ریاست چھتیس گڑھ کے پہلے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے 2016ء میں کانگریس سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد جنتا پارٹی کانگریس چھتیس گڑھ (جے سی سی ) تشکیل دی۔
مزید پڑھیں:- - - - -پرتاپ گڑھ: کار اور ٹرک میں تصادم ،3افراد ہلاک
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: