Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں یوم پرچم کی تقریب

 نمائندہ اردو نیوز۔دبئی
 
 پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں متحدہ عرب امارات کے یوم پرچم کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سہیل اشرف نے مہمانان گرامی عتیق سیف الفلاسی ،خلیفہ بوتی اورکیپٹن امجد چوہدری کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ سہیل اشرف نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید اور شیخ راشد کو بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
  • امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
پاکستانی کمیونٹی متحدہ عرب امارات میں امن ‘خوشحالی ‘انصاف اور متحدہ عرب امارات کے مستقبل کو بہتر سے بہترین بنانے میں یو اے ای کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ان کی کوششوں میں شامل ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمارا دوسرا گھر ہے جس کی تعمیر و ترقی کے لیے پاکستانی قوم نے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اور کرتی رہے گی۔پاکستان کی طرح ہم متحدہ عرب امارات کے لئے بھی اپنا تن ‘من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں، اس کی عزت و بقاہمارے لےے بڑی اہمیت رکھتی ہے۔
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
 

شیئر: