سفارتخانہ پاکستان ابوظبی میں یوم سیاہ کی تقریب
نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
پاکستان سفارت خانہ ابوظبی میں یوم سیاہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا جن میں متحدہ عرب امارات میں مقیم کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔سفارتخانہ کے Affaires `Chargeمحمد سعید سرور نے تقریب کی صدارت کی۔اس موقع پر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات پڑھے گئے۔ اپنے خطاب میں سعید سرور نے کشمیر کے عوام کی انکے حق خودارادیت کے لئے جدو جہد آزادی کو سراہا ‘یو اے ای میں مقیم کشمیری رہنماوںنے بھی اپنی اپنی تقاریر میں کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کشمیر کی آزادی تک کوشش جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
-
امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں