پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں یوم پرچم کی تقریب
نمائندہ اردو نیوز۔شارجہ
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یو اے ای کے فلیگ ڈے کے موقع پر تقریب پرچم کشائی منعقد ہوئی جس میں سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین،سابقہ صدر سوشل سنیٹر ومعروف سماجی شخصیت راجہ سرفراز ‘چوہدری افتخار حسین ‘عبد الوحید پال ‘راجہ خیام الحق ‘فراز اور دیگر نے شرکت کی ۔چوہدری خالد حسین نے پرچم کشائی سے تقریب کا آغاز کیا ۔اس موقع پر خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد اان کے ہمراہ موجود تھی۔ بچوں نے ہاتھوں میں یو اے ای کے چھنڈے تھامے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریب کو مزید رونق بخشی جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔
-
امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں