Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عافیہ صدیقی کی آئندہ ہفتے بہن سے ملاقات متوقع

ملتان...وزیر خارجہ ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگلے ہفتے عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات ہوگی۔ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جو مدد ممکن ہوئی وہ کروں گا۔عافیہ صدیقی کی مشکلات میں کمی کی کوشش کریں گے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کا دورہ بہت مفید رہا۔چین کی حد تک ہماری بر آمدات رواں سال دگنی ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کا جو تاثر دیاجارہا تھا ۔یہ ساری قیاس آرائیاں دم توڑ جائیں گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے ہے، کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر ہوچکی ہے، اس کے فیصلے کا انتظار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میری محدود اطلاعات کے مطابق آسیہ بی بی پاکستان میں ہیں۔ بہتر معلومات وزارت داخلہ کے پاس ہوں گی۔ ایک سوال پر شاہ محمود نے کہا کہ ہند کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو کے لئے تیار تھے ، ہندکے انتخابات تک مذاکرات میں پیش رفت دکھائی نہیں دیتی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اپنا رول ادا کر رہا ہے۔امر یکہ کیساتھ دو طرفہ تعلقات پر پہلے زور نہیں دیا گیا۔امر یکہ کیساتھ ڈومور کے خول سے باہر نکلے ہیں۔ مائیک پومپیو کیساتھ ملاقات مثبت رہی۔

شیئر: