Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب اجودھیا کانام’’ رام پور‘‘ رکھ دیں، اعظم خان

رامپور۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے مغل سرائے کا نام تبدیل کرکے پنڈت دین دیال اپادھیائے ،اس کے بعدالٰہ آباد کا نام پریاگ راج اور فیض آباد کا نام اجودھیا کرنے کے بعد گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے بھی احمد آباد کا نام بدل کر ’’کروناوتی ‘‘کرنے کی تجویز پیش کردی۔تلنگانہ کے رکن اسمبلی راجا سنگھ نے دعویٰ کیا کہ اگر ہم اقتدار میں آئے تو بی جے پی حیدرآباد کا نام تبدیل کرکے ’’بھاگیہ نگر‘‘کردیگی۔دریں اثناء سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی کی سینیئر رہنما اعظم خان نے کہا اب اجودھیا کا نام ’’رامپور‘‘اور رام پور کا نام ’’اعظم پور ‘‘رکھ دیا جائے۔اعظم خان نے مزید کہا کہ فیض آباد کا نام اجودھیا رکھ دیا گیا مگر قصبہ اجودھیا تھا، اس کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب اجودھیا کا نام ’’رامپور‘‘رکھ دیں اور رام پور کا نام میرے نام سے منسوب کردیں کیونکہ میں اپنے شہر سے 9مرتبہ رکن اسمبلی ،ایک بار رکن پارلیمنٹ اور4 مرتبہ وزیر رہ چکاہوں۔
مزید پڑھیں:- - - -نکسلیوں نے’’ این ایم ڈی سی ‘‘کی بس دھماکے سے اڑادی ،4افراد ہلاک
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: