Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت ملکی معیشت کے استحکام کیلئے اقدامات کرے،منموہن سنگھ

نئی دہلی ۔۔۔سابق وزیراعظم اور ماہرا قتصادیات ڈاکٹر منموہن سنگھ نے نوٹ بندی کو’ ’بدقسمتی اور بیمارسوچ کا نتیجہ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا اثر زندگی کے تمام شعبوں پڑا۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہندوستانی معیشت کو مستحکم اورشفاف بنانے کیلئے اقدامات کرے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کئے گئے نوٹوں کی منسوخی کے اعلان کے2 سال مکمل ہونے پر منموہن سنگھ نے کہا کہ غیر روایتی اور قلیل مدتی اقدامات نہ کرنے سے معیشت عدم استحکام کا شکار ہوئی۔آج یہ یاد رکھنے کا دن ہے کہ نوٹ بندی کے تجربے نے ملک کو طویل عرصے کیلئے پیچھے دھکیل دیا۔نوٹوں کی منسوخی سے جی ڈی پی کی ترقی کی شرح میں بھاری کمی واقع ہوئی۔ چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتیں نوٹ بندی کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں جو ابھی تک اپنے پاؤں پر کھڑی نہ ہوسکیں۔نجی اداروں اور کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - -میرٹھ: 3سالہ بچی کے منہ میں ’’ستلی بم‘‘رکھ کر پھوڑدیا،ملزم فرار

شیئر: