Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی 130 طیارے میں آگ لگ گئی‘ پائلٹ محفوظ

راولپنڈی:  بینظیر بھٹو بین الاقوامی ائیرپورٹ پر سی 130 طیارے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تاہم ذرائع کے مطابق پائلٹ محفوظ رہے ۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کھڑے سی 130 طیارے میں آگ لگ گئی۔ آتش زدگی کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر روانہ کردی گئی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ طیارے کے ساتھ موجود ٹریننگ مشن میں شریک پائلٹ اورٹرینی حادثے میں محفوظ رہے ۔

شیئر: