Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھلاڑی دھول چاٹیں گے پھر حکومت بنائینگے،وسان

کراچی ... سابق وزیر اورپیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر منظور وسان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے اندرون سندھ کے دورے نے مخالفین کی نیند حرام کر دی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کارکنان کی خواہش تھی کہ آصف علی زرداری خیرپور کا دورہ کرےں ۔کارکنان کی درخواست پر ایک دن کے نوٹس پر خیرپور پہنچے ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی دھول چاٹیں گے۔ جیالے آصف زرداری کی قیادت میں اگلی مرتبہ وفاقی حکومت بنائینگے۔ آصف علی زرداری کو مزید دوروں کی دعوت دیتا ہوں ، وہ عوامی رہنما ہیں۔ پاکستان کی عوام آج بھی ا نہیں اپنے درمیان دیکھنے کی خواہش مند ہیں۔ پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقارمہدی نے کہا آصف علی زرداری کارکنان سے ملتے رہتے ہیں اور یہ سلسلہ کئی سالوں پرمحیط ہے ۔ زرداری کے عوامی اجتماعات کے بعد چند لے پالک اداکاروں میں بے چینی پھیل چکی ہے اور طرح طرح کی باتیں گڑھ رہے ہیں۔ 

شیئر: