حیدرآباد۔۔۔آندھراپردیش کے ضلع چتور میں ایک مکان میں گیس سلنڈر کا انتہائی خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاندان کے4 افرادبری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں ماں باپ اور2بچے شامل ہیں ۔ 4 دیگرا فرادگیس سے متاثرہوکر بیہوش ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ اتنی شدیدتھی کے دیکھتے ہی دیکھتے پورا مکان آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرمکان سے بیہوش افراد کو نکال کر اسپتال پہنچایا اور لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں: - - -غازی پور:50فراداچانک بینائی سے محروم،علاقے میں کہرام برپا
رائے دیں، تبصرہ کریں