فلسطین میں حالات کشیدہ، اسرائیلی بمباری سے 7نوجوان جاں بحق
بیت المقدس: اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپ اور بعد ازاں فضائی بمباری سے 7فلسطینی شہری جاں بحق ہوگئے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب خان یونس اور غزہ میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فضائی طیاروں نے مختلف فلسطینی علاقوں پر40سے زیادہ میزائل داغے۔فلسطینی صحت اداروں کا کہنا ہے کہ بمباری اور جھڑپ سے کم سے کم 7فلسطینی نوجوان شہید اور متعددزخمی ہوئے جبکہ دوسری طرف اسرائیلی افواج نے کہا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک اسرائیلی اعلی عہدیدار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔