Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کی بیدخلی کا فیصلہ

الزلفی۔۔۔۔وزارت تجارت وسرمایہ کاری نے تجارتی جعلسازی اور سعودی شہری کے نام سے اپنا کاروبار کرنیوالے پاکستانی شہری محمد حسین کی تشہیر مقامی اخبارات میں کرادی۔سعودی شہری عبدالعزیز فہد الدریویش پاکستانی کو اپنے نام سے کاروبار کرارہا تھا۔ دونوں پر جرمانہ بھی کردیا گیا جبکہ پاکستانی کو سزا کے بعد مملکت سے بیدخل اور بلیک لسٹ کرنے کا بھی فیصلہ جاری کردیا گیا۔الزلفی فوجداری عدالت نے مقامی شہری اور پاکستانی کیخلاف مقدمات کی سماعت کے بعدا لزامات ثابت ہوجانے پر مذکورہ سزائیں سنائی تھیں۔
مزید پڑھیں:- -  - -غیر ملکیو ں کو اپنے نام سے کاروبار کرا نیوالے سعودیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں

شیئر: