نشہ میں دھت کار ڈرائیورنے فٹپاتھ پر سوئے ہوئے 5افراد کوروند ڈالا
گونڈہ۔۔۔۔یوپی کے ضلع گونڈہ ، بلرام پور شاہراہ پر نشے میں دھت کار ڈرائیور نے فٹپاتھ پر سوئے ہوئے 5افراد کو روندڈالاجس سے شدید زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد ڈرائیورتیزی سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ گاڑی فلائی اوور میں نصب ریلنگ سے ٹکراکر تباہ ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کرملزم ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔وہیں گاڑی کی زد میں آنیوالےپانچوں زخمیوں کو لوگوں نے اسپتال پہنچایا جہاں ان کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کیخلاف ہٹ اینڈ رن کی کوشش سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس درج کرکے کارروائی شروع کردی۔