Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گواہاٹی ہوائی اڈے پر 2کروڑ کا سونا ضبط

نئی دہلی۔۔۔گواہاٹی ایئر پورٹ پر مرکزی صنعتی سیکیورٹی فورس نے اتوار کو ایک مشتبہ شخص کے قبضے سے سونے کی 39 سلاخیں ضبط کیں۔  گولڈ مارکیٹ میں ان کی مالیت کا تخمینہ 2 کروڑ روپے سے زیادہ لگایا گیاہے۔سی آئی ایس ایف کے افسران نے بتایا کہ ایئر پورٹ پر جانچ کے دوران ایک بیگ میں پیلی دھات کی سلاخیں نظر آنے پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس کے بیگ سے تقریباً5. 166گرام وزنی سونے کی39 سلاخیں برآمد ہوئیں۔مسافر کی شناخت آئزول کے للتھتھ لنگل اینا کے طور پر ہوئی ہے جو ایئر انڈیا کے طیارے سے کولکتہ جارہا تھا۔ تفتیش کے دوران مسافر سونے کی سلاخوں کے کاغذات دکھانے میں ناکام رہا۔سی آئی ایس ایف کے ترجمان مہندر سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ مسافر کو تقریباً 48. 6کلوگرام وزنی سونے کی 39 سلاخوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔سونے کی قیمت تقریباً 2 کروڑ 8 لاکھ لگائی گئی ہے۔یہ سلاخیں قانونی کارروائی کے لئے ریونیو انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر(ڈی آر آئی) کے افسران کو حوالے کر دی گئیں اور مسافر کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -تیج پرتاپ بانسری بجائیں، لالو کا خاندان ایشوریہ کے ساتھ؟

 

رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: