ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی
پرویڈنس: ویسٹ انڈیز میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے آئرلینڈ کو 38رنز سے شکست دیدی۔پاکستانی کپتان جویریہ خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے۔ کپتان جویریہ خان نے ناٹ آوٹ اننگز کھیلتے ہوئے خوبصورٹ اسٹروک پلے کا مظاہرہ کیا اور 11چوکوں کی مددسے 74رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئیں۔جویریہ خان کو نصف سنچری کے ساتھ عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزازدیا گیا۔ عائشہ ظفر نے 21اور عمائمہ سہیل نے 18رنز بنائے۔اوپنر ناہیدہ خان 10اور ندا ڈار 9رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔آئرلینڈ کی بولراوریلی نے 19رنز کے بدلے 3وکٹیں حاصل کیں۔140رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ویمنز ٹیم کی ابتدائی 3وکٹیں 38رنز پر گر جانے کے بعد پاکستانی بولرزنے انہیں ٹک کر کھیلنے نہیں دیا۔آئرلینڈ کی 20اوورز میں 101رنزبنا سکی جس میںاسے 9وکٹیں گنوانا پڑیں۔اوپنر شیلنگٹن 27اور جوئسی 30رنز بنا سکیں ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکی۔ثناءمیر، ایمان انور،نشرہ سندھو اور عالیہ ریاض نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم کو اپنے ابتدائی 2میچوں میں آسٹریلیا او رہندسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گروپ میچ میں 15نومبر کو پاکستان کی ٹیم اسی گراونڈ پر نیوزی لینڈ کاسامنا کرے گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں