Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلپ نامکمل اور سیاق وسباق سے باہر ہے، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے متنازعہ بیان پر کہا:
ہندوستانی ذرائع ابلاغ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔ میں اپنے وطن سے محبت رکھتا ہوں اور کشمیریوں کی جد وجہد کو انتہائی اہمیت دیتا ہوں۔ انسانیت کو غالب آنا چاہئے اور کشمیروں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا:
میرا کلپ نامکمل اور سیاق وسباق سے باہر ہے۔ میں نے اس سے پہلے جو کچھ کہا وہ اس کلپ میں موجود نہیں۔ کشمیر ایک ناحل شدہ تنازع ہے اور یہ ہندوستانی غاصبانہ تسلط میں ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ مجھ سمیت ہر پاکستانی کشمیریوں کی جد وجہد کی حمایت کرتا ہے۔ کشمیر کا تعلق پاکستان سے ہے۔
 

شیئر: