Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح

اسلام آباد...وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ ملک کیلئے کام کا جذبہ رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس ملک میں لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل اقتصادی ترقی کو بحال کرنے کےلئے وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈا کے تسلسل میںاوپی ایف کا تاریخی قدم ہے۔ اوورسیز پاکستانی اوپی ایف کے ویب پورٹل کے ذریعے خود کو آن لائن رجسٹر کر کے وفاقی اور صوبائی سطح پر عوامی شعبے کے اداروں، حکام، کمیشن وغیرہ کے بورڈ کے ارکان کے طور پر پاکستان کی خدمت کرسکتے ہیں۔نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا۔ ویب پورٹل میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز اور دیگر ماہرین کا ڈیٹا جمع کیا جائےگا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی تفصیلات پورٹل میں ڈال سکیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جو ملک کیلئے کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں انہیں واپس پاکستان لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور وزارت اوورسیز پاکستانی و انسانی ترقی کی رہنمائی کے تحت آن لائن ویب پورٹل تیار کیا گیا ہے جہاں بیرون ملک پاکستانی خود کو رجسٹر کرا سکتے ہیں۔ 

شیئر: