Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طاہر داوڑ کے قتل کی تفتیش کیلئے جے آئی ئی ٹی

اسلام آباد...چیف کمشنر اسلام آباد نے وفاقی پولیس کی سفارش پر ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی تفتیش کے لئے 7 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق 19 کے تحت جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ، جو طاہر خان داوڑ کی گمشدگی کے حوالے سے درج ایف آئی آر کی تفتیش کرے گی۔جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کا نمائندہ بھی ہوگا پشاور پولیس کے دیہی سرکل کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو 26 اکتوبر کو اسلام آباد کے علاقے جی10 سے اغوا کیا گیا تھا۔ 13 نومبر کو ان کی تشدد زدہ لاش افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ملی تھی۔دریں اثناءای این پی نے جے آئی ٹی کی تشکیل مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کے لئے بین الاقومی کمیشن قائم کیا جائے۔ وزیر اعظم کے مشیر افتخار درانی نے ان کے اغوا کے حوالے سے غلط بیانی کی تھی۔دریں اثناءکے پی کے حکومت نے ایس پی طاہر دراوڑ کے ورثا کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: