مدینہ منورہ (یوسف بلوچ) پاکستان علما ءکونسل کے سربراہ علامہ محمد طاہر اشرفی نے واضح کیا ہے کہ سعودی پبلک پراسیکیوشن نے چشم کشا حقائق پیش کرکے مملکت کے خلاف ہنگامہ برپا کرنے والوں کے منہ بند کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے شہریوں کو عزت دیتا ہے۔ عدل و انصاف میں یقین رکھتا ہے۔ عدل کے تقاضے پورے کرتا ہے۔ اشرفی نے کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد پر مقدمہ قرآن و سنت کے علمبردار ملک کی جانب سے شفاف شکل میں چلایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے وظیفہ خوار ابلاغی ادارے اور افراد جھوٹے قصے گھڑ کر مملکت کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ وہ خاشقجی کے بہانے مملکت کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے کے درپے تھے۔ اب بھی وہ اپنی اس مہم میں لگے ہوئے ہیں۔