Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کے خلاف ٹاسک فورس بنا دی گئی

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طریقے سے رقوم کی منتقلی کو روکنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرا عظم کی ہدایت پر ٹاسک فورس کے قیام کےلئے گزشتہ روز ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کی زیر سربراہی اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں دیگر حکام اور ڈائریکٹرز بھی شریک ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے احکام پر عمل یقینی بنانے کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے اور اس حوالے سے ٹی او آرز بھی طے کر لیے گئے ہیں۔ اجلاس میں منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کے لیے حکمت عملی طے کی گئی اور غیر قانونی نیٹ ورک چلانے والے اصل ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے مختلف پہلوﺅں پر غور ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کریک ڈاﺅن شروع ہو گا۔
 

شیئر: