Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصروفیات کے باوجود وزیر اعظم کی عبادات اور وظائف کا سلسلہ جاری

کراچی: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی عبادات اور وظائف کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے ان کے معمولات میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کابینہ اجلاس یا دیگر حکومتی امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران بھی اذان کی آواز سنتے ہی نماز کی ادائیگی کےلئے چلے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اس بات کا اظہار کئی بار کیا کہ یہ اقتدار اللہ کی امانت ہے۔ اللہ نے اگر ہم کو اقتدار کےلئے منتخب کیا ہے تو ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کے مطابق مخلوق خدا کی خدمت کریں۔ ہم عوام کے مسائل کو حل کریں گے ۔ہم پاکستان کو مدینہ طرز کی اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کے لئے بھرپورجدوجہد کریں گے۔
 

شیئر: