جدہ جانے والے مسافر سے منشیات برآمد
اسلام آباد: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کے پاس سے ایک کلو منشیات برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی پرواز پی اے 270 سے جدہ کےلئے جانے والے مسافر مہدین شاہ سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے حکام نے مسافر کی تلاشی لی تو اس نے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ مسافر مہدین شاہ سوات کا رہائشی ہے جسے گرفتار کرکے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے۔