Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرپورٹ حکام سے بدتمیزی‘ وزیر سپریم کورٹ طلب

لاہور: چیف جسٹس ثاقب نثار نے گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر گلگت بلتستان کے وزیر فدا محمد کی جانب سے حکام کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں طلب کرلیا۔ اس حوالے سے آج سماعت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے وزیر فدا محمد خان اور پی آئی اے حکام کو آج لاہور رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں گلگت بلتستان حکومتی ترجمان نے اپنے بیان میں وضاحت دی ہے کہ پہلے وزرا کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، وزیر سیاحت فدا خان کو جذباتی کیا گیا، معاملہ رفع دفع ہوگیا ہے۔ اور اگر وزرا کے رویے سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئی تو صوبائی وزیر فدا حسین آگ بگولہ ہوگئے اور شفٹ انچارچ سے بدتمیزی کی اور انہیں اس موقع پر دھکے دیئے۔ صوبائی وزیر کی جانب سے کی جانے والی بدتمیزی کی وڈیو ایئر پورٹ پر موجود کسی نامعلوم شخص نے اپنے موبائل فون کیمرے میں محفوظ کرلی تھی جسے بعد ازاں سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا گیا جو جلد ہی وائرل ہو گئی اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ملک بھر میں پھیل گئی تھی۔
 
 

شیئر: