Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی کے سابق وزیر راجا بھیا نے الگ سیاسی پارٹی بنالی

لکھنو.... ریاست کے سابق وزیر اورپرتاپ گڑھ ضلع کے کنڈہ سے گزشتہ5 بار سے لگاتار آزاد امیدوار کے طور پر اسمبلی ہاﺅس پہنچنے والے رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا نے ہفتے کواپنی نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کردیا ہے۔نئی پارٹی بنانے پر انہوں نے کہا کہ ہمیں ریاست بھرسے لوگوں کی بہتر حمایت مل رہی ہے۔ الیکشن کمیشن سے متعلق رسمی کارروائی پوری ہونے پر پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی بنائی جائے گی۔ ہم عوام کے مسائل کو اٹھائیں گے۔ راجا بھیا 30 نومبر کو لکھنومیں الگ پارٹی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ ایم ایل سی کنو ر اکشے پرتاپ سنگھ نے چترکوٹ میں کہا کہ نئی پارٹی کا نام ”جن ستادل“ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جماعت عام آدمی کی آواز بنے گی۔ ۔نئی پارٹی بنانے کے اعلان کے بعد پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی /ایس ٹی ایکٹ کے تحت کسی بے قصور کو سزا نہیں ملنی چاہئے۔
 

شیئر: