راہول اور سونیا گاندھی پر انکم ٹیکس کے کروڑو ں روپے واجب الادا ہیں
لکھنو.... بارہ بنکی سے نکلنے والی(کمل پیغام سفر )تقریب میں شرکت کرنے آئے مرکزی وزیر شیوپرتاپ شکلانے انتہائی غیرذمہ دارانہ بیان دےکر سب کو حیرت زدہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ راہول اورسونیا گاندھی پر کروڑوں روپیہ کا انکم ٹیکس بقایاہے جس پر سپریم کورٹ نے انہیں نوٹس دے رکھی ہے۔ اس طرح مودی جی کسی بھی ٹیکس چور کو بخشنے والے نہیں ۔ حاضرین بھی بیٹھے ہنستے رہے کیونکہ سب کومعلوم ہے کہ راہول اورسونیا پر انکم ٹیکس کا کوئی مقدمہ نہیں ۔ گورکھپور سے تعلق رکھنے والے ممبرپارلیمنٹ شیوپرتاپ شکلا جوکبھی یوگی کے مخالفین میں شمار ہوتے تھے، آج کل ان کی خو شامد میں اتنے رطب اللسان ہیں کہ وہ ایسے بیانات بھی دے جاتے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔