آر ایس ایس کا تاج محل کی سیکیورٹی سے ایک اور کھلواڑ
لکھنو.... آرایس ایس نے ایک بارپھر تاج محل کی سیکیورٹی سے کھلواڑ کیا۔اس نے بی جے پی اورآرایس ایس سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ایک جماعت کو تاج محل کے اندر داخل کردیا ۔ حیرت ہے کہ سپریم کورٹ کے اس حکم کی کھلے عام توہین کی گئی جس میں اس نے تاج محل کے حدود میں کسی قسم کی عبادت سے منع کردیاہے۔ حال ہی میں جب سپریم کورٹ کی جانب سے تاج محل کے حدود میں واقع مسجد میں نماز پڑھنے سے مسلمانوں کو منع کیاگیا اس کے بعد ان بی جے پی کی عورتوںنے باقاعدہ وہاں ماچس لیجاکر اگربتیاں اورموم بتیاں جلائیں جبکہ تاج محل کے اندر کوئی بھی آتشی اشیاءلے جانے پر پابندی عائد ہے،لیکن ان عورتوں نے سارے قانون اورقاعدے توڑ دئے اورسیکیورٹی عملہ خاموشی کے ساتھ بیٹھا تماشا دیکھتارہا۔