Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جم جانامیری عادت ہے، فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی، ثناء

لالی وڈ اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ مخلص دوست انسان کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں جو ہر اچھے اور برے وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں مگر آج مخلص اور سچے لوگوں کی کمی ہوتی جارہی ہے اور مفادکے لئے دوستیاں اور تعلق رکھے جاتے ہیں ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٰ میں نے شادی سے پہلے جتنا کام کیا تھا شادی کے بعد اس سے 4گنا زیادہ شوبز سرگرمیوںمیں مصرو ف ہوں اور ابھی حال ہی میں انگلینڈ میں ایک کمرشل کے شوٹ میں حصہ لینے کے بعد واپس آئی ہوں ۔عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ شادی کے بعد اداکارائوں کی قدر میں کمی ہوجاتی ہے یا ان کی مقبولیت کم ہوجاتی ہے جبکہ یہ تاثر غلط ہے اوراس کو میں نے ثابت کرکے دکھایا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اداکارہ جب شادی کے بعد ماں بنتی ہے تو اس کو اپنی فٹنس کا بھرپور خیال رکھنا چاہئے۔ میں اپنی فٹنس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ اس کے لئے میں نے مسلسل ایکسر سائز کا عمل اپنا رکھا ہے ۔ اس کے ساتھ میں جم بھی باقاعدگی سے جاتی ہوں، خواہ میں کراچی ،لاہوریابیرون ملک ہی کیوں نہ ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ جم جانے کی عادت میر ی زندگی کا لازمی جز بن چکی ہے اوریہی وجہ ہے کہ میری فٹنس مثالی ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں نے غوطہ خوری کی تربیت بھی حاصل کررکھی ہے اور میں سمندر کی گہرائی تک جاسکتی ہوں ۔انہوںنے کہا کہ اگر موقع ملاتو میں آسمان کی بلندیوں کو چھولو ں گی اوراس کے لئے بھی جب فرصت ملی تو میں شوقیہ پائلٹ بننا چاہوں گی کیونکہ یہ میری دیرینہ میری خواہش ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے مطلبی لوگوں سے سخت چڑ ہے اور میں ایسے لوگوں سے دور رہتی ہوں۔
 

شیئر: