سارہ، رنبیر کےساتھ شادی کی خواہشمند
بالی وڈ کی نئی اداکارہ سارہ علی خان نے مشہور ہیرو رنبیر کپور کےساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کیاہے۔ خبروں کے مطابق کرن جوہر کے ٹی وی پروگرام میں سارہ اپنے والد سیف علی خان کےساتھ بطور مہمان شریک ہوئیں میزبان کرن جوہرنے جب سارہ سے شادی سے متعلق سوال کیا کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو سارہ نے کہا کہ اگر شادی کرنا چاہیں تو رنبیر کپور سے کریں گی۔اس بات پر رنبیر کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔واضح ہوکہ رنبیر کی ان دنوں عالیہ بھٹ سے شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔