Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ کے قریب دھماکہ، 3اہلکارجاں بحق

کوئٹہ ...کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں3اہلکار جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اتوار کوکوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دہشت گردوں نے سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔دریں اثناءجنوبی وزےرستان کے علاقہ پامنہ مےں دہشت گردوں کے حملے لانس نائےک بختاور جان منگل جاں بحق اور جبکہ 2سپاہی زخمی ہو گئے۔

شیئر: