خادم حرمین شریفین اہلیان تبوک کے استقبالیہ میں شریک ہوئے
منگل 20نومبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ یمنی بحران کے حل کیلئے جاری مشن کی حمایت کرتے ہیں، فلسطین ہمارا پہلا مسئلہ ہے، خادم حرمین شریفین
٭ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ارجنٹائن میں ہونے والی جی 20میں شرکت کرینگے
٭ ترکی نے ابھی تک ہمیں خاشقجی کے قتل معاملے کے شواہد فراہم نہیں کئے،مسئلے کو سیاسی بنانے کی اجازت نہیں دینگے، عادل الجبیر
٭ خادم حرمین شریفین اہلیان تبوک کے استقبالیہ میں شریک ہوئے
٭ ترکی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کے الزامات کا محور سعودی ولی عہد نہیں ہیں، عادل الجبیر
٭ آپ کے کسی اتحادی نے پاکستان جیسی قربانیاں آپ کیلئے نہیں دیں، ٹرمپ کو عمران خان کا جواب
٭ امریکہ نے لیبیا کی مصراتہ ملیشیا کے لیڈر پر پابندیاں عائد کردیں
٭ عراقی علاقے تکریت میں کار دھماکہ، کئی ہلاک و زخمی
٭ جاپان نے قانونی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں نیسان کمپنی کے سربراہ کو حراست میں لے لیا
٭ علاقائی مسائل کو بنیاد بناکر مملکت کو ہدف بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، صدر شوریٰ
٭٭٭٭٭٭٭٭