Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات : دوسرے مرحلہ کی 72 نشستوں کیلئے ووٹنگ کاآغاز

رائے پور۔۔۔۔چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلہ میں 72 اسمبلی سیٹوں پر آج ووٹ ڈالےجارہے ہیں  ۔ اس مرحلے میں1079 امیدوار میدان میں ہیں۔ کانگریس اور بی جے پی نے سبھی 72 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں۔ بی ایس پی 25 سیٹ پر الیکشن لڑ ررہی ہے اور سابق وزیر اعلی اجیت جوگی کی جنتا کانگریس چھتیس گڑھ (جے) 46 سیٹوں کے ساتھ میدان میں ہے جبکہ کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے 66 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ، ووٹنگ کا سلسلہ صبح  7 بجے سےدو پہر 3 بجےتک جاری رہیگا۔ اجیت جوگی سمیت  ریاست کے9 وزرا ءکی قسمت آج ای وی ایم میں بندہو جائیگی۔ ان میں برج موہن اگروال ، راجیش مونت ، امر اگروال ، بھیا لال راجواڑ ، رام سیوک پیکرا ، پننو لال موہلے ، پریم پرکاش پانڈے ، دیال داس بگھیل اور اجے چندر کارشامل ہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - - -اجیت ڈوبھال پر سی بی آئی افسر کے سنگین الزامات
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: