Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیمہ خان کیخلاف ریفرنس کب بنے گا؟مریم اورنگزیب

اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) کی ترجمان وسابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خود جرمانہ دے کر اپنے گھر کو ریگولرائز کراتے ہیں اور غریبوں کے گھر گراتے ہیں۔ بتایا جائے کن شرائط پر علیمہ خان کو این آر او دیا گیا۔ وزیراعظم کو اب جواب دینا پڑے گا۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عمران خان نے سی ڈی اے کو بنی گا لہ کا گھر ریگولرائز کرنے کےلئے درخواست دی ، وہ بتائیں بنی گالہ کا گھر کہاں سے آیا ۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کن ذرائع سے دبئی کی بے نامی پراپرٹی لی گئی؟بتایا جائے کہ پیسہ پاکستان سے منی لانڈرنگ کے ذریعے دبئی کیسے گیا۔، باجی نے پیسہ کیوں ڈکلیئر نہیں کیا ؟۔ وزیر اعظم بتائیں کہ نیب علیمہ کے معاملے پر ریفرنس کب بنائے گا؟انہوں نے استفسار کیا کہ بتایا جائے پراپرٹی کی مالیت کیا ہے اور جرمانہ ادا کرنے کی شرائط کیا ہیں؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن کو چور چور کہہ رہے ہیں وہ پاکستان کی ہرعدالت میں حساب دے رہے ہیں، انہوں نے دوسروں کو چور چور کہا اور تضحیک کی جبکہ اپنے گھر بیٹھے چور کو این آر او دے دیا گیا۔ موجودہ حکومت جھوٹ بولنے، پگڑیاں اچھالنے اور گالیاں دینے میں مہارت رکھی ہے۔

شیئر: