Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا نے سرحد پر 10 چوکیوں کو تباہ کر دیا

سیئول ۔۔۔شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد پر فوج سے خالی کی گئی 10 چوکیوں کو تباہ کر دیا۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی طر ف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ماہِ ستمبر میں طے پانے والے سمجھوتے کی رْو سے دونوں ملکوں کی سرحد پر فوجیوں سے خالی کی گئیں 10 چوکیوں کو تباہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کو چوکیوں کو تباہ کرنے کے منصوبے سے آگاہ کرنے کے بعد شمالی کوریا نے تباہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان فوج سے خالی کی گئیں11,11 چوکیوں کو تباہ کرنے کا سمجھوتہ طے پایا  تھا تاہم  بعد ازاں تاریخی اعتبار سے اہمیت کی حامل ایک ایک چوکی کو محفوظ رکھنے پر اتفاق کر لیا گیا۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے گزشتہ ماہ کے آخر میں شمالی کوریا اور اقوام متحدہ کی کمانڈ میںجنوبی و شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی کم کرنے، جھڑپوں کے سدباب اور مشترکہ اعتماد کی بحالی کیلئے طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں فوج سے خالی کئے گئے علاقے کی چوکیوں سے مسلح فوجیوں اور آتشی اسلحے کو پیچھے ہٹانے کا کام مکمل ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔
 

شیئر: